دنیا
06 جولائی ، 2012

او آئی سی کا میانمار میں مسلمانوں کیخلاف تشدد پراظہار تشویش

او آئی سی کا میانمار میں مسلمانوں کیخلاف تشدد پراظہار تشویش

جدہ… اسلامی کانفرنس تنظیم نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی کے سربراہ اکمل الدین احسان اوگلو نے سوچی کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ مسلمانوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔میانمار میں تقریباً 4 لاکھ مسلمان آباد ہیں جنہیں اقوام متحدہ سب سے زیادہ استحصال کا شکار اقلیت قرار دیتا ہے۔ میانمار میں مسلمانوں اور بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان تشدد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :