پاکستان
06 جولائی ، 2012

سوڈان: پاکستان کے فیلڈ ہسپتال میں 50 ٹن ادویات کی تقسیم

دارفر…سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے تحت قائم فیلڈ ہسپتال میں حکومت پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے 50 ٹن ادویات مفت تقسیم کی گئیں۔ دارفر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں میں انجکشن، درد کش ادویات ، اینٹی بائیو ٹکس، ایچ آئی وی سرنجیں اور کینولا وغیرہ تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی دارفر کے وزیر صحت محمد احمد ابراہیم تھے۔ تقریب میں پاکستانی مشن کے تحت قائم ہسپتال کے حکام ، سوڈانی حکام اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی فیلڈ ہسپتال کے کمانڈنگ آفیسر کرنل سلمان احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہر ممکنہ ذرائع سے سوڈانی عوام کی ترقی و خوشحالی اور امن کے قیام میں مدد کی فراہمی کا خواہاں ہے۔ مہمان خصوصی دارفر کے وزیر صحت نے اپنے خطاب میں ادویات کے عطیے کو پاکستانی عوام کا سوڈانی عوام کیلئے گراں قدر تحفہ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :