پاکستان
02 فروری ، 2012

بلوچستان :بی آر پی کاآج سے دوروزہ شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان

کوئٹہ … کراچی میں دو روز قبل میر بختیارڈومکی کی اہلیہ و صاحبزادی کے قتل کے وقعہ کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی کے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں دواور تین فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا۔ بی آر پی کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں دو روز قبل میر بختیارڈومکی کی اہلیہ و صاحبزادی کے قتل کے واقعہ کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں2اور تین فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال جبکہ 4اور5فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے بلوچ ریپبلکن پارٹی جانب سے شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :