دنیا
06 جولائی ، 2012

میکسیکو:ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پینا نیٹو کی کامیابی کی تصدیق

میکسیکو سٹی… میکسیکو میں صدارتی انتخابات کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پینا نیٹو کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی تصدیق کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے مینیو لوپیز کے حامیوں کی طرف سے نیٹوکے حامیوں پر دھاندلی کے الزام عائد کئے جانے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں کوئی واضح فرق نہیں آیا جس میں نیٹو نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پینا نیٹو نے 38.3 فیصد اور مییو لوپیز نے 31.4 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

مزید خبریں :