06 جولائی ، 2012
واشنگٹن…سابق انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کا ستارہ گردش میں ہے، پہلے انہیں اولمپکس کیلئے برطانوی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور اب میجر لیگ ساکر نے جھگڑا کرنے پر انہیں معطل کردیا۔ڈیوڈ بیکہم امریکا میں جاری ساکر لیگ میں LOS ANGELES GALAXY کی نمائندگی کررہے ہیں، سین یوزے کے خلاف شکست کے دوران انہوں نے حریف کھلاڑی کو نہ صرف فٹ بال ماری بلکہ فائنل وسل کے بعد بھی اس سے لڑتے رہے۔ بیکہم کا موقف تھا کہ حریف کھلاڑی وقت ضائع کررہا تھا، لیکن کسی نے انکی نہ سنی اور اس رویے پر میجر لیگ ساکر نے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کردیا، فیصلے کے خلاف بیان دینے پر ایل اے گیلیکسی کے منیجر BRUCE ARENA پر بھی جرمانہ عائد کردیاگیا۔