پاکستان
06 جولائی ، 2012

امریکا کے بعد بھارت کا غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،منور حسن

 امریکا کے بعد بھارت کا غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ ہمیں امریکا کے بعد اب بھارت کابھی غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکمران اور ان کے اتحادی ذاتی مفادات کے لیے متحد ہیں۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی سے دوہری شہریت رکھنے اور سزائے موت ختم کرنے کا قانون پاس کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دوہری شہریت رکھنے والوں کو سینیٹ ، قومی اسمبلی کا ممبر بننے کی اجازت دینا ملکی و قومی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔سید منورحسن نے کہاکہ جب بھی ملک و قوم پر مشکل وقت آتا ہے ، میاں نوازشریف لندن یاترا پر چلے جاتے ہیں۔ انہیں اس موقع پر ملک کے اندر ہوناچاہیے تھا۔ انہو ں نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل نیٹو سپلائی کے خلاف قوم کو منظم کرے گی۔ سید منور حسن نے کہاکہ 8 جولائی کو لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ 9 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا۔ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن تحریکیں ہی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :