پاکستان
06 مئی ، 2017

سراج الحق کا چمن میں حملے پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ

سراج الحق کا چمن میں حملے پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےچمن میں حملے پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ کر دیا،کہتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ بھارتی سازش ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی یوتھ سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان پر افغان حملہ بھارتی سازش اور ملکی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، افغان صدر اس حملے پرپاکستان سے معافی مانگیں۔

پاناماکیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اس اندازسے کرپشن کرتے ہیں کہ اس کاجنوں کو بھی پتہ نہیں چلتا، قوم کا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف کرسی چھوڑدیں۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیا تو تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید خبریں :