پاکستان
02 فروری ، 2012

امریکاکو یک طرفہ آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،حناربانی

امریکاکو یک طرفہ آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،حناربانی

اسلام آباد … وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں یک طرفہ کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک امریکی جریدے کوانٹرویومیں حنا ربانی کھرنے کہا کہ امریکاسے کہیں گے کہ ایبٹ آباد کی طرح یکطرفہ آپریشن اور سلالہ چیک پوسٹ جیسے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انھوں نے واضح کیاکہ پارلیمانی کمیٹی پاک امریکا تعلقات کانئے سرے سے تعین کرے گی جس میں دیکھا جائے گاکہ پاکستان کیلیے کیا ناقابل مصالحت ہے۔ایک سوال پروزیرخارجہ نے کہا کہ پاک فوج کوکب اور کہاں آپریشن کرنا ہے یہ بھی پارلیمنٹ طے کرے گی۔


مزید خبریں :