پاکستان
06 جولائی ، 2012

دوہری شہریت :تحریک انصاف کا موقف چندروز میں پیش کردینگے،اسد عمر

کراچی …پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدراسد عمر کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جبکہ دوہری شہریت کے معاملے پر ان کی پارٹی کا موقف چندروز میں آ جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ینگ لیڈر کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ ملک سے 90دن میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ٹاپ لیول کی کرپشن کو 90دن میں ختم کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے لئے ایک ایجوکیشن سسٹم ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں :