پاکستان
07 جولائی ، 2012

پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہلیری کلنٹن

پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہلیری کلنٹن

کابل… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ کابل میں افغانستان کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دینے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کوامریکاکا اہم غیر نیٹو اتحادی بننے سے بہت فائدے ہونگے اور افغانستان کوغیرنیٹوا تحادی کی حیثیت سے دفاعی آلات اورتربیت تک رسائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ کرپشن پوری دنیا کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہے، حامد کرزئی کی کوششوں سے افغانستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور وہ کرپشن کے خاتمے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کاکام شروع ہورہاہے۔

مزید خبریں :