پاکستان
07 جولائی ، 2012

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں ڈیوٹی سنبھال لی

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں ڈیوٹی سنبھال لی

لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں کام شروع کر دیا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کی ہڑتال آج 20 ویں روز بھی ان ڈور وارڈز ، آوٴٹ ڈور وارڈز اور آپریشن تھیٹرز میں جاری ہے تاہم ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمرجنیسی وارڈز میں ہڑتال ختم کر دی ہے ڈاکٹرز کی ہڑتال سے تا حال مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گذشتہ رات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے فوری طور پر ایمرجنسی کیلئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سروس اسٹرکچر کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، عدالت پر اعتبار ہے، پنجاب حکومت پر نہیں۔ ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اگر ڈاکٹرز کو گرفتار اور تشدد نہ کیا جاتا تو ایک بھی جان ضائع نہیں ہوتی۔

مزید خبریں :