پاکستان
07 جولائی ، 2012

پشاور دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

پشاور دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

پشاور… تخت آباد روڈ پشاور دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی۔ دھماکے میں ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔جمعہ کی شب تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع تخت آباد روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا تھا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر داد محمد خان شہید جبکہ دیگر تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے،جن مین سے دو اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبل سجاد تاحال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ داودزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت درج مقدمہ کانسٹیبل شاد محمد کی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :