07 جولائی ، 2012
لاہور… لاہور میں ہفتے کی صبح کالی گھٹائیں چھا گئیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کئی دن سے جاری شدیدگرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے۔محکمہ موسمیات نے آج بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے پنجاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ روزہونیوالی بارش کے اثرات لاہورمیں بھی محسوس ہو رہے ہیں، رات سے ہی تیزہوائیں چل رہی ہیں،صبح اچانک کالی گھٹائیں سورج کے سامنے تن گئیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے کئی دن سیجاری گرمی کا زور ٹوٹ گیااورمرجھائے چہرے کھِل اٹھے، آج صبح10بجے شہرکادرجہ حرارت کم ہوکر28ڈگری سنٹی گریڈ پر آگیا،محکمہ موسمیات نے بادل چھائے رہنے اور تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔