پاکستان
15 مئی ، 2017

قومی ورثہ قراردی گئی سندھ اسمبلی کی عمارت میں ردو بدل

قومی ورثہ قراردی گئی سندھ اسمبلی کی عمارت میں ردو بدل

قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں ہی قانون کی خلاف ورزی ہونے لگی، قومی ورثہ قراردی گئی سندھ اسمبلی میں غیر قانونی تعمیرات نے عمارت کی اصل شکل ہی بدل ڈالی، نہ قدیم فرش رہا اور نہ ہی راہداریوں کی خوبصورتی۔

قدیم اور اپنی طرز کی منفرد عمارت سندھ اسمبلی بلڈنگ جسے قومی ورثہ قرار دیا گیا تھا، اب اپنی اہمیت کھوتی جارہی ہے۔

عمارت کی اصل شکل میں ردوبدل جاری ہے،عمارت کا تاریخی فرش اصل شکل میں نہیں رہا بلکہ تاریخی فرش ہٹا کر سفید ٹائلز لگائے جارہے ہیں۔

راہداری کی کھڑکیوں پر لوہے کے جنگلے بھی نصب کردیے گئے جس سے اسمبلی کی عمارت کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کہتے ہیں کہ ثقافتی ورثہ قراردی گئی عمارتوں کی شکل کو بدلنا جرم ہے، سندھ اسمبلی کی پرانی عمارت میں ہونے والی تبدیلیاں غیر قانونی ہیں، قوانین کے مطابق قدیم عمارت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی کے ایوان میں نشستوں کوبڑھانے کی درخواست پر شعبہ آرکائیو کی جانب منع کردیا گیا تھا جس پرسندھ اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :