پاکستان
07 جولائی ، 2012

کراچی : ضبط نوادرات میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ

کراچی : ضبط نوادرات میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ

کراچی …کراچی سے دو روز قبل پکڑے جانے مجسموں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ بھی برآمد ہوا ہے، ضبط کی جانے والی مورتیوں کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج کرکے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دو روز قبل کنٹینر کے ذریعے اسمگل ہونے والی قیمتی نوادرات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔عوامی تھانہ پولیس نے گرفتار دو ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں گرفتار افراد کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مقدمہ میں عاطف بٹ اور آصف بٹ نامی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد نے بتایا ہے کہ دونوں افراد نے اس کنٹینر میں سامان بُک کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گرفتار کرنے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق برآمد ہونے والی مجسمہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجسمہ برآمد ہوا ہے۔یہ مجسمہ94 انچ طویل اور 70 انچ چوڑا ہے۔اب تک 80 مورتیوں کی انونٹری تیار کی گئی ہے ، جس کا تخمینہ اسی کروڑ روپے کے قریب ہے، جبکہ مزید مجسموں کی انونٹری تیار کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :