پاکستان
07 جولائی ، 2012

پنجاب بار کونسل نے7وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے

لاہور…پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی رانا آصف سعید سے پاتھا پائی اور توڑپھوڑ کے الزام میں7وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔آفاق احمد اورارشادبیگ سمیت متعدد وکلاء پنجاب بار کونسل کے دفتر میں آئے اوربورے والا کی خاتون وکیل کومبینہ طورپرتشدد کا نشانہ بنانے والے وکیل رانا عارف کا لائسنس بحال کرنے پر احتجاج کیا۔بعدمیں یہ معاملہ تلخ کلامی اورہاتھاپائی تک پہنچ گیا ، وکلاء نے فرنیچر اور دروازوں کی تھوڑ پھوڑکی اور بار کونسل کے عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کی،بعد میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا آصف سعید نے آفاق احمداورارشاد بیگ سمیت 7وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے اورکہاکہ املاک کو نقصان پہنچانے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :