19 مئی ، 2017
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک اور سندھ حکومت نے پروگرام شروع کردیا، ورلڈ بینک پروگرام کے لئے 10 کروڑ ڈالر دے گا۔
عالمی بینک نے اولڈ سٹی ایریا کو خصوصاً اور شہرکے دیگر علاقوں کی بحالی کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ نیبر ہڈ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کیلئے ورلڈ بینک 10 کروڑ ڈالر دے گا۔
ایک اندازے کے مطابق شہر کی انفراسٹرکچر کمی پورا کرنے کے لئے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار ہونگے۔ منصوبے کے تحت اولڈ سٹی ایریا کی بحالی مرحلہ وار کی جائے گی اور اس سلسلے میں کام کا آغاز پاکستان چوک سے شروع ہوچکا ہے۔
منصوبے میں پارکوں، عمارتوں اور مارکیٹوں کی خوبصورتی بحال کئے جانے سے امید ہے کہ شہریوں کو تفریح کا صاف ستھرا موقع میسر آئے گااور اس کوشش سے کراچی کی کتاب ماضی کا ایک سنہرا باب بھی محفوظ ہوجائے گا۔