پاکستان
21 مئی ، 2017

مطا لبے نہ مانے گئے تو پورا سندھ بند کردیں گے، مصطفیٰ کمال

مطا لبے نہ مانے گئے تو پورا سندھ بند کردیں گے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے بانی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت شارع فیصل بند کرنے سے پریشان ہوگئی تھی ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورا سندھ بند کردیں گے۔

پی ایس پی میں شامل ہونے والے فنکشنل لیگ کے رہنما نواب راشد کے ساتھ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ 16 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب پورا کراچی اور پھر پورا سندھ بند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جتنا تاخیر کرے گی اتنی اس کے لیے اتنی مشکلات پیدا ہوں گی۔ ہم کسی کی حکومت گرانے یا اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے لیے پانی اور دیگر سہولیتں مانگ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری نواب راشد علی خان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ 37 سال پیرا پگارا اور ان کے بچوں کے ساتھ تعلق رہا۔

نواب راشد علی خان کا کہنا تھا کہ میں پاک سر زمین پارٹی میں سوچ سمجھ کر شامل ہوا ہوں۔

مزید خبریں :