پاکستان
21 مئی ، 2017

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کاالزام ،22 گرفتار

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کاالزام ،22 گرفتار

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کے الزام میں ایف آئی اے کے زیر حراست 8سیاسی کارکنوں سمیت 22افراد سےتفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ12افراد کو پاک فوج کے خلاف مواد ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے جبکہ3 افراد عدلیہ کے خلاف مہم چلانے اور 4افراد توہین مذہب کے الزام میں ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

ایف آئی اے سیاسی جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان اور صحافیوں سے پوچھ گچھ کرے گی ۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا کے ارکان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

ایف آئی اے میں جن ارکان کو بلایا گیا ہے ان میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر فیصل رانجھا اور تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن اویس خان بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے 8سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون وغیرہ بھی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ مواد کے تجزیے کے لیے ایف آئی اےکو ایک پرائیویٹ فارنزک ماہرکی خدمات بھی حاصل ہیں۔

مزید خبریں :