01 جون ، 2017
پاکستان کے لیجنڈری مصور اور خطاط صادقین کے ایک فن پارے نے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی ۔
لندن میں ہونے والی بین الاقوامی نیلامی میں ابتدائی تخمینے سے دگنی قیمت ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے میں یہ شاہکار فروخت ہوا۔
صادقین کا یہ فن پارہ نامعلوم شخص نے ایک لاکھ 18 ہزار 750 پاؤنڈ میں خریدا ہے۔
بین الاقوامی اوکشن ہاؤس بون ہام نے یہ رقم 21 پاکستانی آرٹسٹ کے کام کو فروغ دینے کے لیے وقف کر دی ہے۔