08 جولائی ، 2012
سرگودھا…سرگودھا میں رکشہ ٹرین کی زرد میں آگیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق شہر سے 8 کلو میٹر کے فا صلے پر 78 پل کے مقا م پر مو جو د کھلے ریلو ے پھا ٹک کو کراس کر تے ہوئے رکشہ ہز ا ر ہ ایکسپر یس کی زد میں آگیا۔جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،ریسکیو کے مطا بق دو زخمیو ں کو تشو یشنا ک حالت کے باعث فیصل آ با د منتقل کر دیا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنی سہولت کے پیش نظر کھلے ریلوے پھاٹک کو آنے جانے کا راستہ بنا لیا جس کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے۔