پاکستان
08 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی بحالی ، حکومت نے پارلیمنٹ اور قوم کی تذلیل کی، فضل الرحمان

نیٹو سپلائی بحالی ، حکومت نے پارلیمنٹ اور قوم کی تذلیل کی، فضل الرحمان

پشاور … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے پارلیمنٹ اور قوم کی تذلیل کی۔ پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے امریکا اوراس کے اتحادی توخوش ہیں لیکن پوری پاکستانی قوم اضطراب میں مبتلا ہوگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرکے حکومت نے پارلیمنٹ کی توہین اور ملک وقوم کی تذلیل کی ہے۔ جے یوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیٹو سپلائی سے پیدا صورتحال، دوہری شہریت، عام انتخابات اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے غورو خوض کیا گیا۔ جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق اجلاس پیر کوبھی جاری رہے گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :