دنیا
08 جولائی ، 2012

سعودی شہزادی سارہ بن طلال کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست

سعودی شہزادی سارہ بن طلال کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست

لندن … سعودی عرب کی شہزادی سارہ بنت طلال بن عبدالعزیز نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی ہے، ان کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب واپسی کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ پرنسس سارہ کو سعودی عرب کی باربی پرنسس کہا جاتا ہے،جو سعودی مملکت کے بانی کی لاڈلی پوتی اور پرنس طلال بن عبدالعزیز کی صاحبزادی ہیں۔ پرنسس سارہ سعودی خاندان کی پہلی فرد ہیں جنہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ 38 سالہ پرنسس سارہ کا کہنا تھا کہ ان کو سینئر سعودی حکام کی جانب سے اغواء کا خطرہ ہے۔ آج کل پرنسس سارہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ لندن کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں اور پرائیوٹ سیکیورٹی کا عملہ ان کی حفاظت پر مامور ہے۔

مزید خبریں :