پاکستان
08 جولائی ، 2012

کراچی:تین ہٹی کے قریب ملزمان دستی بم پھینک کر فرار، پھٹ نہ سکا

کراچی … کراچی میں تین ہٹی کے قریب نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تاہم پن نہ نکلنے کی وجہ سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت پھیلانے کی کو شش تھی۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی بس اسٹاپ کے قریب مو ٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دستی بم کو نا کارہ بنادیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید مہر نے موقع کا معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے دستی بم پھینکے جا نے کا واقع ابتدائی طور پر دہشت گر دی کی کارروائی لگتی ہے کیونکہ جس مقام پر دستی بم پھینکا گیا اس کے قریب پولیس چوکی، ایمبولینس سروس کے دفتر اور دیگر دکانیں واقع ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ملزمان کی جانب سے کس کو ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :