پاکستان
03 جون ، 2017

ذرا سی پوچھ گچھ میں شریف خاندان کا بُرا حال ہوگیا، بلاول

ذرا سی پوچھ گچھ میں شریف خاندان کا بُرا حال ہوگیا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تاک تاک کے نشانے لگائے، انہو ںنے کہا ہے کہ ذرا سی پوچھ گچھ میں ہی شریف خاندان کا برا حال ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کہتا ہے کہ دو گھنٹے انتظار کرایا کوئی کہتا ہے ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نثار کھوڑو سمیت صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی ذرا سی پوچھ سے تخت لاہور ہل گیا ہے، لوڈ شیڈنگ نےعوام کا برا حال کردیا، اگلے الیکشن میں نواز لیگ کو شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری عام ہے، عوام نواز حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو لیپ ٹاپ اور میٹرو بسیں نہیں روٹی چاہئے، عوام کو بجلی چور کہنے والوں کو آئندہ الیکشن میں بدترین شکست دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میاں صاحب مان لیں کہ وہ نا اہل ہیں، بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے اُن کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے،جے آئی ٹی کی پوچھ گچھ سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں،میاں صاحب تذلیل کا آپ کواب احساس ہورہا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ کے لگائے گئے جج شہید بی بی کو گھنٹوں انتظارکراتے اورکیس ملتوی کردیتے تھے،جے آئی ٹی کی تحقیقات جوبھی ہو،عدالتی فیصلہ جوبھی ہو،میاں صاحب کوجانا ہی پڑے گا۔

مزید خبریں :