08 جولائی ، 2012
سیہون … حضرت لعل شہباز قلندر کے 760 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے سیہون شریف میں شروع ہو رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے عرس کے موقع پر پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرس کا افتتاح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، عظیم صوفی بزرگ کے مزار پر چادر چڑھا کر کریں گے۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کے قافلے سیہون پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ عرس کے پہلے روز زرعی و صنعتی نمائش، ملاکھڑا کے مقابلے اور سگھڑوں کی کچہری ہوگی۔ دوسرے روز ادبی کانفرنس اور تیسرے اور آخری روز محفل موسیقی منعقد کی جائے گی۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولیات اور سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔