08 جولائی ، 2012
چنیوٹ … چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بینچ اور بار یہ جان لیں کہ ان کے ذمہ ایک اہم فریضہ سونپا گیا ہے وہ ملک اور معاشرے میں بہتر سروسز فراہم کریں۔ چنیوٹ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اگر بار کا فیصلہ اچھا ہوگا تو وقت کی بچت کے ساتھ سپریم کورٹ تک کے ججز اسی فیصلے کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ معاشرے، ملک اور عوام کے محافظ ہیں اس لئے صرف اور صرف سچائی کا ساتھ ۔دیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر تحصیل کو ایک لاکھ 25 ہزار جبکہ ڈسٹرکٹ بار کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال نے فیصل آباد ڈویژن کی 14 تحصیلوں اور 4 ڈسٹرکٹ بار کے صدور میں چیکس بھی تقسیم کیے۔