انٹرٹینمنٹ
04 جون ، 2017

گوگل ڈوڈل کا اداکارہ نوتن کو خراج تحسین

گوگل ڈوڈل کا اداکارہ نوتن کو خراج تحسین

گوگل نے بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ نوتن کی 81 ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل متعارف کروا دیا۔

نوتن 4 جون 1936 کو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان کا پورا نام نوتن سمرتھ تھا تاہم وہ فلموں میں صرف نوتن کے نام سے مشہور ہوئیں۔

انہوں نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز1950 میں صرف 14 برس کی عمر میں اپنی والدہ شوبھنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہماری بیٹی‘ سے کیا اور پھر 1952 میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے والی نوتن نے فلم ’پیئنگ گیسٹ‘ میں اداکار دیو آنند کے ساتھ یاد گار کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، 1960 میں نوتن کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جانے لگا۔

چار دہائیوں تک 70 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوتن کی کامیاب فلموں میں میں تلسی تیرے آنگن کی، دیوی، ساجن کی سہیلی، ملن،بندنی، کرما، میری جنگ، نام، سجاتا اور اناڑی شامل ہیں۔ فلموں میں بہترین خدمات انجام دینے پر انہیں پدما شری اور فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اداکارہ نوتن 90 کی دہائی میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر21 فروری 1991 کو انتقال کر گئی تھی۔

مزید خبریں :