پاکستان
08 جولائی ، 2012

پشاور: ڈیوٹی پر آنے والے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پشاور … پشاور میں ڈیوٹی پر آنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس میر افضل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی تھانے میں تعینات اے ایس آئی میر افضل گھر سے ڈیوٹی کیلئے نکلے کہ اس دوران تھانہ خزانہ کی حدود میں بخشو پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ میر افضل ٹیکسی میں تھانے آ رہے تھے تاہم فائرنگ سے ڈرائیور محفوظ رہا۔ خزانہ پولیس اسٹیشن ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں :