پاکستان
09 جولائی ، 2012

پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلایہ لوڈشیڈنگ جاری

پشاور … پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلایہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینامحال کردیا ہے۔پشاورکے شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج سے قیمتی الیکڑانک آلات جلنے کی شکایات بھی ہیں۔ دیہی علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہے جہاں چند گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔ چارسدہ روڈ، صرافہ بازار، گنج گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویل بند ہیں اور پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :