پاکستان
09 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ،پاک فوج کے ڈاکٹرز کی واپسی شروع

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ،پاک فوج کے ڈاکٹرز کی واپسی شروع

لاہور… ینگ ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال مکمل طور پر ختم کر دی ہے جس پر مریضوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بلائے گئے پاک فوج کے ڈاکٹروں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹروں نے سروس سٹرکچر کی بحالی کے لئے 21 روز تک ہڑتال کئے رکھی اور سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی میں کام بند کر دیا۔ آج ینگ ڈاکٹرز نے اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا۔ ہڑتال ختم ہوتے ہی سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورز میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، 21 روز تک کام بند رکھنے والے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے تاہم ان کے مطالبات اپنی جگہ موجود ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو اپنے مطالبات منوانے کے لئے ہڑتال جیسا انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بلائے گئے پاک فوج کے ڈاکٹروں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :