پاکستان
06 جون ، 2017

نواز شریف مقبولیت کی کم ترین سطح پر ہیں، شیخ رشید

نواز شریف مقبولیت کی کم ترین سطح پر ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف مقبولیت کی کم ترین سطح پر ہیں، میں پہلے دن سے سمجھتا ہوں یہ صادق اورامین نہیں ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی وزیر اعظم کی مقبولیت میں اتنی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو پلاننگ کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف نفسیاتی جنگ لڑرہے ہیں وہ کبھی اقتدار نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ ہیں، فوج کو مشتعل کرنے کے لیے مودی کو بلایا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر جان بوجھ کر کلبھوشن کا کیس کمزور طریقے سے لڑا گیا، یہ پلان کرکے کیس ہارا گیا ہے، عوام نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے دو چائنیز باشندوں کا اغوا تشویشناک ہے،دونوں باشندے بہت اہم ہیں ،نواز شریف کو فوج کو پنجاب پولیس بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دو ججز پہلے ہی بھانپ کر فیصلہ کر چکے ہیں، ان کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے، نواز شریف اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں وہ صرف مریم نواز کو بچانا چاہتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حادثے کے انتظار میں ہیں، ڈان لیکس پر چمپئین بننے والے نواز شریف نے اپنے پیر پر کلہاڑا مارا ہے۔

مزید خبریں :