پاکستان
09 جولائی ، 2012

پنجاب میں امتیازی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،شہباز شریف

پنجاب میں امتیازی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،شہباز شریف

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ چلچلاتی دھوپ میں کام کر کے وفاقی حکومت کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں اگر یہی سلوک کسی دوسرے صوبے کے ساتھ ہوتا تو بھی وہ احتجاج کرتے۔لاہور میں مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں سرکاری افسروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امتیازی لوڈ شیڈنگ سے تمام شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ توانائی کے بحران پر وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت سے قوم اندھیروں میں ڈوبی ہے اور لوڈ شیڈنگ دہشت گردی سے بھی زیادہ سنگین صورت حال اختیار کر گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ گرمی سے نہیں گھبراتے، کل بھی عوام کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ خیمہ دفتر کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ سرکاری امور سادہ ماحول اور کم وسائل میں بھی انجام دیئے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :