09 جولائی ، 2012
سیہون… حضرت لعل شہباز قلندر کے 760 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگئیں۔ضلعی انتظامیہ نے عرس کے موقع پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 760ویں سالانہ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنرسندھ نثار کھوڑو نے مزار پر چارد چڑھا کر کیا۔ عرس مبارک کی تقر یبات میں ملک بھر سے شرکت کیلئے آنے والوں کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں ،مزار کے اندرون حصے میں واک تھرو گیٹ بھی رات سے کام نہیں کر رہے ایسی صورتحال میں بڑا حادثہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔