09 جولائی ، 2012
ملتان… پنجاب میں ڈاکٹروں کا نیاتنازع کھڑاہوگیا ہے اور ملتان میں ینگ ڈاکٹرزنے نئے بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز پر اعتراض کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نئے ڈاکٹرزنے پبلک سروس کمیشن امتحان پاس نہیں کیا اور نہ ہی ہاوٴس جاب کی۔ واضح رہے کہ ملتان میں آج صبح سے ہی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام شروع کر دیا ہے ینگ ڈاکٹرز نے ملتان کے نشتر اسپتال ، چلڈرن اسپتال اور ملتان انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی میں کام تو شروع کر دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ سروس اسٹرکیچر حاصل کر کے رہیں گے اور آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ انہیں آئندہ لائحہ عمل کیا اختیار کرنا ہو گا۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے یہ بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیاں میرٹ کے خلاف کی ہیں نئے ڈاکٹرز کو ہرگز سرکاری اسپتالوں میں قبول نہیں کیا جائے گا اس لئے پنجاب حکومت ان ڈاکٹرز کا فیصلہ کر لے۔ یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران ملتان میں100سے زائد ڈاکٹرزبراہ راست بھرتی کیے گئے۔