09 جولائی ، 2012
کوئٹہ… اندرون ملک سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندون ملک جانے والی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بناء پر گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پراوازیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں، پی کے 328کو گذشتہ شام ساڑھے چھ بجے کوئٹہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم اس کی روانگی تقریبا اٹھارہ گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہوئی، وہ آج دوپہر 12بجے روانہ ہوئی ، پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس کی روانگی میں تاخیر گذشتہ شام کوئٹہ میں موسم کی خرابی کے باعث ہوئی، دوسری جانب آج اسلام آباد سے کوئٹہ آکر واپس اسلام آباد جانے والی آج کی پی کے 328کی پرواز کی روانگی بھی چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکارہے، پرواز کو صبح 9بجکر20منٹ پر کوئٹہ آنا تھا، اب یہ پرواز 3بجکر20منٹ پر آئے گی اور 4بجے اسلام آباد روانہ ہوگی اسی طرح کراچی سے پی کے 352کی کوئٹہ آمد میں بھی نو گھنٹے کی تاخیر ہے، پی کے 352کوصبح 10بجکر10منٹ پر کوئٹہ آنا تھا اب اس کی آمد شام سات بجے متوقع ہے، کراچی سے آمد میں تاخیر کے باعث کوئٹہ سے اسلام آباد کے لئے پرواز کی روانگی بھی تقریبا آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، اب اس کی روانگی سات بجکر 35منٹ پر متوقع ہے۔