09 جولائی ، 2012
کراچی… حب میں اکبر چانڈیو کالونی سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حب میں واقع کالونی اکبر چانڈیو سے نا معلوم نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں کی شناخت تو نہ ہوسکی تاہم انہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔