09 جولائی ، 2012
لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کے تقرر نامے فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے بعد ان ڈاکٹروں کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران صوبے کے مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا گیا تھا۔ معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا انہوں نے مشکل وقت میں دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ یہ ڈاکٹر حکومت اور عوام کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔