پاکستان
09 جون ، 2017

جمشید دستی گرفتار، سینٹرل جیل ملتان منتقل

جمشید دستی گرفتار، سینٹرل جیل ملتان منتقل

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ، کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کرکے سینٹرل جیل ملتان بجھوا دیا گیا۔

کاشت کاروں کی نہری پانی کی بندش کی شکایت پر جمشید دستی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظفر گڑھ میں 28 مئی کو ہیڈ کالو کے علاقہ میں ڈینگا کینال کو غیر قانونی طور پر کھول دیا تھا۔

جمشید دستی کی اس چالاکی کا جواب محکمہ انہار نے ایک گھٹنے بعد نہر کو دوبارہ بند کر کے تو دیا ہی، ساتھ میں تھانہ قریشی میں ان پر مقدمہ درج کروا کر ایف آئی آر سیل کروا دی ۔

گزشتہ رات جمشید دستی کو ساتھی سمیت اسلام آباد سے مظفر گڑھ جاتے ہوئے لیہ کے قریب پولیس نے گرفتار کیا۔

جمشید دستی اور ان کے ساتھی اجمل کالرو کو رات گئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جنہوں نے جمشید دستی کو ساتھی سمیت سینٹرل جیل ملتان بھجوا دیا ۔

مزید خبریں :