09 جولائی ، 2012
جہلم…نیٹو روٹ کی بحالی کے خلاف لاہور سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ ، سفر کے دوسرے مرحلے میں گجرات سے جہلم کے راستے راول پنڈی روانہ ہوگیا ہے دفاع پاکستان کونسل کے کارروان کے شرکاء آج صبح ، گجرات سے روانہ ہوئے اور پہلا پڑاوٴ جہلم میں کیا ، یہاں جماعت الدعوتہ کی طرف سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا، کونسل کے قائدین حافظ سعید اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے یہاں خطاب کیا ، اس کے بعد کارروائی دینہ اور سوہاوہ سے ہوتا ہوا ، راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا، راولپنڈی آمد کے موقع پر روات میں اس کارروان کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں ، مارچ کے شرکاء، اسلام آباد آنے سے پہلے راول پنڈی شہر جائیں گے ، وہاں لیاقت باغ میں ان کا اجتماع ہوگا، اس احتجاجی کارروان کی آمد کے پیش نظر راول پنڈی میں مری روڈ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مارچ کے شرکاء کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر وہاں بلیو ایریا کے ایک حصہ کو بند کردیا گیا ہے۔