پاکستان
09 جولائی ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی … کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شیرشاہ میں پراچہ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ امانت علی جاں بحق ہوگیا، کورنگی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی امبر خان اور مدراس خان زخمی ہو گئے، رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کورنگی نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ سہراب گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بھگدڑ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، 2 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ ایک شخص عبدالمالک جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔ نارتھ ناظم آباد ، ڈی سلوا ٹاوٴن میں گاڑی پر فائرنگ کر کے اے این پی کے سابق عہدیدار نصیب خان کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس موبائل اور میڈیا کی گاڑیوں پر پتھراوٴ اور انٹر بورڈ آفس کے قریب ہنگامہ آرائی کی جبکہ اورنگی ٹاوٴن اور بنارس کے اطراف فائرنگ کر کے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا گیا۔ سرجانی ٹاوٴن اور نیو کراچی میں فائرنگ سے بھی 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :