پاکستان
09 جولائی ، 2012

لاہور: راجن پور کے رہائشی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

لاہور … راجن پور کے رہائشیوں نے بیٹی اور داماد کے قاتلوں کو مقدمے میں مدعی بنانے پر مقامی پولیس کے خلاف لاہور میں شدید احتجاج کیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ راجن پور کے رہائشی پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچے۔ مقتولہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ چند روز قبل ان کی بیٹی اور اس کے شوہر کو جائیداد کیلئے اس کے بھائیوں نے قتل کر دیا۔ عمر کوٹ پولیس نے ملزموں کے ساتھ مل کر قاتلوں کو مدعی بنا دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس مقدمہ میں انہیں مدعی بنایا جائے اور غلط ایف آئی آر درج کرنے پر پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :