پاکستان
09 جولائی ، 2012

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

کراچی … 25 نومبر 2010ء کو صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ 25 نومبر 2010ء کو 23 افراد کو صومالی قزاقوں نے جہاز کویرغمال بنالیا تھا۔ جیو نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں پیلی شرٹ اور سفید ٹوپی میں جہاز کے کیپٹن جاوید کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فوٹیج میں پاکستانی اور دیگر یرغمالیوں کو دکھایا گیا ہے،صومالی قزاقوں نے ان افراد کی رہائی کیلئے 32 کروڑ روپے مانگے تھے۔ سی پی ایل سی کے مطابق 16 کروڑ کا انتظام پاکستان کی جانب سے کردیا گیا باقی پیسے جہاز کے مالک کو دینے ہیں جس کی وجہ سے ان کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :