02 فروری ، 2012
نئی دہلی… بھارت فرانسیسی فرم سے 12ارب ڈالر کے جنگی طیارے خریدیگا،اس معاہدے نے دنیاکی سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کے دعویدار بھارت کو اسلحہ درآمد کرنیوالادنیا کا سب سے بڑا ملک بنادیاہے ۔ فرانسیسی کمپنی دیسالت ایوی ایشن ،بھارتی فضائیہ کیلئے 126رافیل فائٹر طیارے فراہم کرے گی جن کی مالیت 12ارب ڈالرز ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ڈیل دنیا کے چند بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے اس کے علاوہ بھی بھارت آنیوالے برسوں میں ہیلی کاپٹر اور فوجی سازوسامان کی بڑے پیمانے پر خریداری کاارادہ رکھتاہے۔ ایک مشہور دفاعی جریدے کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2011سے2015 کے دوران بھارت کے دفاعی اخراجات100ارب سے زیادہ رہیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے ایسا کرنے کی وجہ پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کے خلاف اپنی فوجی قوت کو مزید مضبوط بناناہوسکتی ہے ،جن سے اس کے سرحدی تنازعات ہیں۔