09 جولائی ، 2012
کوئٹہ…ضلع بارکھان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کے راکٹوں سے حملے میں کمپنی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے سوہن میں تیل و گیس تلاش کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا، لیویز ذرائع کے مطابق کیمپ پر نامعلوم سمت سے آٹھ راکٹ داغے گئے جو کہ کیمپ کے قریب خالی جگہ پر گر کر پھٹ گئے، تاہم راکٹ باری کے دوران کمپنی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔