پاکستان
09 جولائی ، 2012

محکمہ تعلیم میں 12سو سے زائد جعلی بھرتیاں کی گئیں، انیس الرحمان

کراچی…تعلیم بچاوٴ ایکشن کمیٹی کے کنونیئر انیس الرحمان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گزشتہ چند سالوں میں 12سو سے زائد جعلی بھرتیاں کی گئیں ہیں۔ کراچی پریس کلب میں تعلیم بچاوٴ ایکشن کمیٹی کے دیگر عہدیدار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق گریڈ 1سے 16کے ملازمین کو مقامی بنیاد وں پر بھرتیاں کی جاتی ہیں۔لیکن محکمہ تعلیم میں کرپشن کے باعث دیگر اضلاع سے کراچی میں ملازمین کو بھرتی کیا جارہا ہے جو کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے حق تلفی کے مترادف ہے۔تعلیم بچاوٴ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت جلد ازجلد عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :