16 جون ، 2017
امریکا نے جنوبی شام میں موبائل راکٹ لانچرز نصب کر دیے ۔
امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی شام میں الطنف کے فوجی مرکز کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے موبائل لانچرز کی تنصیب کر دی گئی ہے۔
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ٹرکوں پر لگے ہیمرز راکٹ لانچرز کے کتنے یونٹ نصب کیے گئے ہیں۔
ان راکٹ لانچرز کی تنصیب ایسے وقت پر کی گئی ہے جب شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے جنوبی شام میں تنازعے کے بغیر علاقہ قائم کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ علاقہ بھی الطنف کے فوجی مرکز کے قریب قائم کیا جا رہا ہے۔
اس تنصیب پر روس کا احتجاج بھی سامنے آیا ہے اور ماسکو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ راکٹ لانچرز شامی فوج کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔