Time 04 جون ، 2025
دنیا

ایلون مسک کی امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید

ایلون مسک کی امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید
کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناؤنا اور مکروہ فعل ہے، اس بل کو مزیدبرداشت نہیں کر سکتا: ایلون مسک۔ فوٹو فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سابق رکن اور دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک نے امریکی صدر کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید کی ہے۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناؤنا اور مکروہ فعل ہے، ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات بل کو مزیدبرداشت نہیں کر سکتا۔

ارب پتی شخص کا کہنا ہے کہ جنھوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔

یاد رہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری اخراجات میں کمی کے ادارے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی تھیں تاہم چند روز قبل ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث سرکاری عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

دوسری جانب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

مزید خبریں :