پاکستان
10 جولائی ، 2012

ساہیوال:کنویں میں گرنے والے بلی کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا

ساہیوال. . . .ساہیوال کے ایک نواحی گاوں میں بلی کا بچہ کنویں میں جاگرا جسے ریسکیو1122 کی ٹیم نے تین گھنٹے کی کوشش کے بعد زندہ نکال لیا ۔ساہیوال کے گاوٴں 9-182ایل میں بلی کابچہ خراب ٹربائن کے پائپ میں کیا گھسا سیدھا گہرے کنویں میں جا گرا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے ریسیکو 1122کو آگاہ کیا جو فوری پہنچ گئی ۔بلی کو بچانے کا دلچسپ منظردیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ بلی کے بچے کو کنویں سے نکال کرچھوڑا گیا تو لوگوں نے تالیاں بجا کرخوشی کا اظہارکیا۔

مزید خبریں :