شہر شہر
21 جون ، 2017

آزاد کشمیر ،ٹرک نالا عبور کرتے ہوئے کھائی میں جا گرا

آزاد کشمیر ،ٹرک نالا عبور کرتے ہوئے کھائی میں جا گرا

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالامیں شدید بارش کے بعد ٹرک نالا عبور کرتے ہوئے کھائی میں گر گیا۔

ہٹیاں بالاآزاد کشمیر میں شدید بارش کے بعد ٹرک نالا عبور کرتے ہوئے پھنس گیا۔

اس دوران ٹرک کو کھینچ کر نکالا جارہا تھا کہ کٹاؤ کے باعث ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، واقعے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔

زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔